علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ہی محاصرہ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ ضلع کولگام میں آج صبح سویرے قیمو علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے محاصرہ کیا گیا تھا تاہم بعد دوپہر ا٘سے ختم کیا گیا۔
وہیں آج شام دیر گیے کولگام کے ریڈونی کھڈونی میں بھی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔
علاقے کے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کردیا گیا اور رات کی وجہ سے لائٹس بھی لگائی گئی۔
یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کا ایک گروپ موجود ہیں۔