جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سادی وارہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے سادی وارہ علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں
مقامی آبادی کی حفاظت کے لیے زیر زمین بنکرز کی تعمیر شروع
ذرائع کے مطابق چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لئے گھر گھر تلاشی جاری ہے۔
سرچ آپریشن میں فوج ،سی آر پی ایف اور ایس او جی مشترکہ طور حصہ لے رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک مذکورہ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔