مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نیو بس اڈے پر کول تار بچھانے کے کام میں سست رفتاری کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی تاجروں نے میونسپلٹی کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی تاجروں نے انتباہ دیا کہ اگر جلد از جلد اڈے پر کول تار نہیں بچھایا گیا تو تاجر انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں گے۔
تاجروں کا کہنا تھا کے میونسپلٹی نے کام شروع کرنے سے قبل دس دن میں کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن چار ماہ مکمل ہونے کے باوجود بھی بس اڈے کی حالت جوں کی توں ہے۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ چار ماہ سے اڈے میں داخل ہونے کا راستہ بند کردیا گیا ہے جس سے تاجروں کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
تاجروں نے میونسپلٹی حکام پر من مانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کو اضطراب میں ڈالنے کے باوجود حکام تاجروں سے فیس وصول کر رہے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔