ETV Bharat / state

کوورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) سے متعلق بلیٹین - متعلق بلیٹن

دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وبا دن بہ دن پھیلتی جارہی ہے۔

کوورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) سے متعلق بلیٹن

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 11:15 PM IST

حکومت نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس کے 14نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاور ان سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیںاوراس طرح جموںوکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد314تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 314 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 272سرگرم معاملات ہیں ۔ 38مریض شفایاب ہوئے اور 4 0کی موت واقع ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیں اب تک 58,076افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7,463 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ265 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔272کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 29,366 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح بلیٹن کے مطابق20,706اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔اِس کے علاوہ آج سکمز صورہ سے 2مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد رخصت کیا گیا۔بلیٹن کے مطابق 16اپریل 2020ءکی شام تک 5,366 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق ضلع سری نگر میں اب تک کورونا وائر س کے 78 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 65 سرگرم معاملات ہیں ۔12 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُدھر بانڈی پورہ میں اب تک 66 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 54 سرگرم معاملات ہیں ، 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 42 ہوئی ہیں جن میں سے 41سرگرم معاملات ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 12ہوئی ہیںجن میں سے 9سرگرم ہیں اور3صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے تین معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے ۔

ضلع شوپیان میں 14 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 12 سرگرم ہیں اور دو صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 25مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں ۔ اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 14اور 5 مثبت معاملات پائے گئے ہیںاور اننت ناگ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 23سرگرم ہیں اور تین شفایاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہےں جن میں سے 15معاملات سرگرم ہیں۔ چار صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک تین مریض پائے گئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔

بلیٹن میں کہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 3مئی 2020ءتک لاک ڈاون قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

لوگوں کو کووِڈ۔19کے دوران گھروں میں رہ کر متحرک رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ عالمی صحت تنظیم نے تجویز دی ہے کہ صحت مند بالغ افراد کو روزانہ آدھے گھنٹے تک جسمانی کسرت کرنی چاہیئے جبکہ بچے روزانہ ایک گھنٹے تک کسرت کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد سے دور بنائے رکھے جو کھانسی یا بخار میں مبتلا ہوں ۔

اگر کسی شخص میں ان علامات کے علاوہ سانس لینے میں دِقت پیش آتی ہو تو اُسے کووِڈ۔19 ہیلپ لائین سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس کو بروقت طبی سہولیت فراہم کی جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.