ETV Bharat / state

ترال میں نقب زنی، متعدد بھیڑوں کی چوری - ترال اردو خبر

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں نقب زنی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

ترال میں نقب زنی، متعدد بھیڑوں کی چوری
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 7:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں مویشی چوروں کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔

جموں و کشمیر کے ترال علاقے میں نقب زنی کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق درمیانی شب ان مویشی چوروں نے غلام محی الدین گنائی نامی شہری کے گئو شالہ سے تیس بھیڑ چرا لیے ہیں جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس چوری کی وجہ سے یہ غریب کنبہ ہاتھ انتہائی پریشان ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اس چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ضابطے کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن میں منفرد جم کا افتتاح

واضح رہے کہ اس سے قبل لاری یار ترال میں بھی گزشتہ ماہ ایک شہری کے گئوشالہ سے 40 بھیڑ چرا لیے گیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.