ETV Bharat / state

Budha Amarnath منڈی میں بڈھا امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 3:59 PM IST

پونچھ کی تحصیل منڈی میں بڈھا امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں بڈھا امر ناتھ مندر منڈی کے احاطہ میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر سمیت تمام تر ضلع و تحصیل افسران، محکمہ پولیس، سیول سوسائٹی منڈی، سیاسی و سماجی کارکنان، پنچ سرپنچ و منڈی کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

منڈی میں بڈھا امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے کی۔ اس موقعے پر مندر کمیٹی کی جانب سے یاترا کے متعلق کئی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تحصیل منڈی میں دوران یاترہ تمام تر مسائل اور انتظامات کی نگرانی کرے گی۔

میٹنگ میں چھڑی مبارک کے انتظامات کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ اس پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام محکموں کے افسران کو تندہی سے ہر ممکن انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔ وہیں تحصیل منڈی سیول سوسائٹی منڈی, سماجی و سیاسی کارکنان کی جانب سے یاترا کو ازادانہ طور پر بڈھا امر ناتھ مندر تک آنے کی مانگ کی، تاکہ یہاں سے ہندوستان بھر تک ہندو مسلم بھائی چارہ کا پیغام پہنچے۔ انہوں نے انتظامیہ سے تمام تر انتظامات باہم رکھنے کے ساتھ ساتھ یاترا کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے ہر سال بڈھا امر ناتھ یاترہ کا منڈی میں مسلم سماج کی جانب سے روایتی انداز میں پھول اور مالئیں پہنا کر خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Public Awareness Campپردھان منتری کسان مہم سے متعلق عوام میں بیداری کی ضرورت

اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے کہا کہ یاترا سے قبل ہی چنڈک تا منڈی بڈھا امر ناتھ سڑک کو میکانائیزڈ کیارجائے گا اور ساتھ ہی ساتھ منڈی میں کروڑوں کی لاگت تے تیار کیا گیا بائی پاس پُل کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ تاکہ یاترا کے دوران بازار میں گاڑیوں کا جام نہ لگے اور گاڑیوں کو آنے جانے میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.