جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے پونچھ گنڈ میں چیتے کے دو بچوں کو گھومتے ہوئے پایا گیا، یہ بچے نہایت ہی چھوٹے تھے جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے دونوں بچوں کو پکڑلیا اور وائلڈ لائف محکمہ کو اس کی جانکاری دی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے اس تعلق سے بتایا کہ ان دونوں بچوں کو داچھی گام نیشنل پارک لے جایا جائے گا تاکہ وہاں پر ان کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ بڈگام کی ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں تین جون کو چیتے نے ایک چار سالہ بچی کو چیر پھاڑکر ہلاک کردیا تھا. جس کے بعد محکمے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے چیتے کو علاقے سے پکڑلیا، وہیں چند دن قبل بڈگام کے شولی پورہ گاؤں میں سڑک پر چلتے ہوئے چیتے کے دو بچوں کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔