ETV Bharat / state

Budgam Police Destroyed Cannabis بڈگام میں پولیس نے بھانگ کی کاشت تباہ کی

بڈگام پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگھم ایریا ہیدے کے ماجھم ولاگ میں بھنگ کو تباہ کیا۔ پولیس انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے بھنگ کی کاشت کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 6:07 PM IST

بڈگام میں پولیس نے بھانگ کی کاشت تباہ کی

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام میں پولیس، ایکسایز اور محکمہ مال نے مشترکہ طور پر مہم چلائی جس میں بڑے پیمانے پر بھنگ کو تباہ کیا گیا۔ عوام تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی کہ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں۔ بھنگ کو تباہ کرنے کی مہم کے تحت ضلع کے ماگام علاقے کے اندرونی گلی کوچوں، قصبے کی چھوٹی بڑی سڑکو کے کناروں اور مازہامہ میں نالے سکھ ناگ کے کناروں سے بھنگ صاف کی گئی۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے وسیع بنیادوں پر شروع کیے جانے کی اپیل کی۔

اس موقعے پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او ماگام نے بتایا کہ منشیات کی بدعت ہمارے سماج میں پوری طرح سے پھیل رہی ہے اور اسکے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر آگے آنے کی ضرورت ہے اور اس بڑی بدعت کو جڑ سے نیست و نابود کرنے کی عملی کوشش کرنی چاہیے۔ ان محکموں کی جانب سے اس سے قبل بھی ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں بھنگ اور پوست کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔ ماگام علاقے میں خود رو بھنگ کی کاشت کے خلاف کی گئی کارروائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نجی و گورنمنٹ اسکول کے نزدیک کئی کنال پر اُگ آئی بھنگ کو بھی تباہ کیا گیا تاکہ نوجوان نسل کو اس بدعت سے دور رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Introductory Meeting فوج کی جانب سے عوام کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا اہتمام

بڈگام پولیس نے عوام سے منشیات کی کاشت یا کاروبار سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس/ضلع انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی کاشت یا کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.