ETV Bharat / state

Constitution Day in Budgam بڈگام پولیس نے یوم آئین منایا - Budgam police celebrates Constitution Day 2022

ایس ایس پی بڈگام نے یوم آئین کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے آئین کی تمہید ان آئینی کی روح ہےایس ایس پی نے کہا کہ ہمارے کندھوں پر آئین کی حفاظت اور اسے برقرار رکھنے کی اعلیٰ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ Budgam Police Celebrates Constitution Day

Constitution Day in Budgam
Constitution Day in Budgam
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 11:07 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کی تمام پولیس یونٹوں میں "یومِ آئین" کی تقاریب منعقد کی۔ اس ضمن میں سب سے بڑی تقریب ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں منعقد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر تقاریب میں شرکت کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں نے آئین کے تئیں وفاداری کا خصوصی عہد کیا۔ ایس ایس پی بڈگام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے آئین کی تمہید ان آئینی نظریات کی روح کو متعین کرتی ہے جو ہمارے ملک کے تمام اداروں اور ہماری قوم کے لوگوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ Budgam police celebrates Constitution Day 2022

بڈگام پولیس نے یوم آئین منایا
بڈگام پولیس نے یوم آئین منایا

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہم سب کے لیے بہت زیادہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور آج ہم اپنے آپ کو ان عظیم نظریات اور اپنے آئین کی روح کے لیے وقف کر رہے ہیں جب ہم اس تاریخی تقریب کی 73ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ فورس کے ذمہ دار ارکان کی حیثیت سے ہمارے کندھوں پر آئین کی حفاظت اور اسے برقرار رکھنے کی اعلیٰ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم قوم کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد لے رہے ہیں۔ Budgam police celebrates Constitution Day at all its police units across the district

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام میں "یوم آئین -2022" بھی منایا گیا جہاں تمام افسران اور اہلکاروں کے ذریعہ عہد لینے کی تقریبات منائی گئیں۔ ایس ڈی پی او آفس خانصاحب میں غلام محی الدین نے افسران اور جوانوں سے آئین کے تمہید کا حلف لیا۔ اسی طرح ایس ڈی پی او آفس چرارِ شریف میں سلیم جہانگیر نے افسران اور اہلکاروں سے آئین کے تمہید کا حلف لیا۔ دریں اثناء ایس ڈی پی او ماگام میں محمد سلیم نے افسران اور اہلکاروں سے آئین کے تمہید کا حلف لیا۔ پولیس کمپوننٹس بڈگام اور چاڈورہ میں تمام افسران اور جوانوں کو ڈی وائی ایس پی آپریشنز بڈگام ڈاکٹر اعجاز احمد ملک اور ڈپٹی ایس پی آپریشنز چاڈورہ محمد انزر شاہ نے بالترتیب آئین کی تمہید کا حلف دلایا۔ ضلع بڈگام کے تمام پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور چوکی افسران نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو آئین ہند کی تمہید کا عہد کروایا۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین یا ’سنویدھان دیوس‘ منایا جاتا ہے اس ضمن میں سرکاری اداروں کی جانب سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جہاں پر آئین کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ وہیں آج بھی اس سلسلے میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادیٔ کشمیر کے تمام اضلاع کے علاوہ ضلع بڈگام میں بھی حلف برداری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم آئین ہندوستان کے آئین کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا تھا اور یہ 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.