بڈگام :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کھاگ تھانے کی پولیس نے چھاپہ ماری کارروائی کے دوران چارسال کے ایک بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک نوجوان کو پوسکو قانون کے تحت گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار نوجوان پر چار سال کے بچے پرتشدد اور گالی دینے کا الزام ہےbudgam police arrested and booked child abuser under pocso act here in central Kashmirs budgam district
ذرائع کے مطابق 22 ستمبر کو ایک خاتون نے بیٹے پر ہوئے جسمانی تشدد سے متعلق مقامی تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی ۔اس تحریری شکایت میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ شکایت کنندہ خاتون کے نابالغ بیٹے (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ساتھ ایک نوجوان نے جنسی زیادتی کی ہے۔ جنسی تشدد کا شکار اس بچے کی عمر تقریباً 04 سال بتائی جاتی ہے۔ تحریری شکایت میں ملزم کی شناخت محمد اشرف لون ولد غلام محمد لون ساکن ہمچی پورہ (کھاگ) کے طور پر بتائی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Cong Prez on GN Azad آزاد نے بی جے پی کے دم پر پارٹی قائم کی، وقار رسول
مقامی تھانے کی پولیس نے شکایت کے فورا کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث نوجوان کو پوسکو (Posco)قانون کے تحت گرفتارکرلیا.پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ بچے کی طبی جانچ کرائی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کی اصل عمر معلوم کرنے کے لئے اس کی بھی میڈیکل جانچ کرائی گئی ہے۔ budgam police arrested and booked child abuser