ETV Bharat / state

بڈگام: پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی صورتحال پر جائزہ اجلاس - پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

بڈگام میں پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

Budgam: PMGSY road review meeting
بڈگام: پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی صورتحال پر جائزہ اجلاس
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:50 PM IST

بڈگام ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سیز کو پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی سی بڈگام کے علاوہ نو منتخب ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سیز، سی پی او، ایکزیکیوٹیو انجینیئر پی ایم جی ایس وائے اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ڈی ڈی سی چیرمین اور نائب چیرمین کی حلف برداری تقریب کے ایک روز بعد یہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پی ایم جی ایس وائی ایکزیکٹیو انجینئر نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کےلیے 17 بلاک کی سڑکوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈی سی بڈگام نے کہا کہ انتظامیہ ڈی ڈی سی ممبران کی مدد سے ضلع کی تعمیر و ترقی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم ٹیم کی طرح کام کریں گے۔ وہیں ڈی ڈی سی چیرمین نے پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں منتخب نمائندوں سے فوری طور پر کی گئی ملاقات پر انتظامیہ کی ستائش کی اور دیہی علاقوں کی سڑکوں پر میگڈم بچھانے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.