سنہ 1984میں بیروہ کے میر پور علاقے میں قائم کیا گیا ہیلتھ سینٹر ابھی تک ایک کرائے کے کمرے میں کام کر رہا ہے جس سے نہ مکان مالک اور نہ ہی علاقے کے لوگ مطمئن ہیں۔
مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں سبھی متعلقہ محکمہ جات اور افسران سے اس ہیلتھ سنٹر کو (upgrade) کرنے کی گزارشات کیں تاہم مقامی آبادی کے مطابق انکے جائز مطالبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔
مذکورہ ہیلتھ سینٹر میں صرف ایک FMPHW خاتون اور صفائی کے لیے ایک عارضی ملازم تعینات ہیں جبکہ علاقے کی قریب 2000 افراد پر مشتمل آبادی ہی نہیں بلکہ آس پڑوس کے علاقہ جات بھی اس ہیلتھ سنٹر پر منحصر ہیں۔
ہیلتھ سینٹر کے لیے دو کمرے مختص کیے گئے تھے تاہم صرف 250 روپے ماہانہ کرایہ ملنے کی صورت میں مکان مالک نے ہیلتھ سینٹر کے لیے ایک ہی کمرہ کرایے پر دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملے کے تئیں اعلیٰ افسران سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس ضمن میں کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا۔