بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے ڈی سی کمپلیکس میں دو قو می ایوارڈ یافتہ سوزنی کاریگروں کی حوصلہ افزائی کے لیے استقبالیہ دیا ۔اس موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ غور طلب ہے کہ سونہ پاہ بیروہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے یہ دو سوزنی کاریگر بشیر احمد بھٹ اور صفدر علی ڈار کو 28 نومبر 2022 کو قومی سطح پر سوزنی کڑھائی کے لیے باوقار شلپ گرو ایوارڈ اور قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ Budgam District Administration Felicitates National Awardee Sozni Artists
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے کہا کہ قومی سطح پر اعزازات سے نوازے جانے والے ان دستکاری کاریگروں کے کام کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان کا مزید جوش بڑھانے کے لیے پروقار تقریب ان کی مصنوعات کو مزید تقویت دے گی۔ ڈی سی نے ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سطح پر ان ایوارڈ یافتہ کاریگروں کے لیے ایک نمائش کے ساتھ بات چیت کا پروگرام منعقد کریں۔ ڈی سی نے ان کاریگروں کے مسائل سنے جو بنیادی طور پر خام مال پر سبسڈی، بین الاقوامی نمائش میں شمولیت، پیکیجنگ اور لاجسٹکس میں مدد، ضلع کے مختلف مقامات پر مصنوعات کی نمائش وغیرہ سے متعلق تھے۔
مزیدپڑھیں:Sofia Hilal Wins Gold Medal in Kudo کشمیر کی صوفیہ نے گجرات میں گولڈ میڈل جیتا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس ؤ ہینڈ لوم نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اور بین الاقوامی مارکیٹنگ پلیٹ فارمز پر ہینڈ لوم کی مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بازار کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہترین معیار کی ہینڈ لوم مصنوعات تیار کرنے کے لیے کاریگروں کی مدد کر رہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لومز بڈگام محمد عباس، ڈی آئی کے علاوہ دیگر افسران و اہلکار موجود تھے۔ Budgam District Administration Felicitates National Awardee Sozni Artists