ETV Bharat / state

بڈگام ڈیولپمنٹ فورم کا کورٹ کو ضلع صدر مقام پر ہی تعمیر کرنے کا مطالبہ

بڈگام ڈیولپمنٹ فورم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے بجائے ضلع صدر مقام پر ہی تعمیر کیا جائے۔ Budgam Developmental Forum

بڈگام ڈیولپمنٹ فورم نے کورٹ کو ضلع صدر مقام پر ہی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:13 PM IST

بڈگام ڈیولپمنٹ فورم نے کورٹ کو ضلع صدر مقام پر ہی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع بڈگام ڈیولپمنٹ فورم نے کورٹ کی منتقلی کو لے کر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر متعدد لوگ موجود تھے۔ بڈگام ڈیولپمنٹ فورم نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے بجائے ضلع صدر مقام پر ہی تعمیر کیا جائے۔ بڈگام میں کورٹ کمپلیکس کو منتقل کرنے کا معاملے کو لیکر آج بڈگام ڈیولپمنٹ فورم نے میڈیا سے خطاب کیا۔ بڈگام ڈیولپمنٹ فورم کا کہنا ہے کہ کورٹ کو ہیڈکواٹر سے آٹھ کیلومیٹر منتقل کرنے کے بجائے ضلع صدر مقام میں ہی تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکے لئے انہوں نے دو مقامات پر اراضی دستیاب رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگ مارچ میں جنیوا میں کانفرنس کریں گے: اجاتشترو سنگھ

ڈیولپمنٹ فورم کے صدر غلام محمد ہمدرد نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ کورٹ کو اچھگام منتقل کرنے کو لیکر بار ایسوسی ایشن کیوں بضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو سہولت پہنچانی ہے تو ضلع صدر مقام پر جو اراضی دستیاب ہے وہاں پر ہی کورٹ کو تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انکے مطالبات پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انتظامیہ انہیں کوئی غلط قدم اٹھانے پر مجبور نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.