بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نذیر احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ بی پی ایل اور اے اے وائی زمروں کے لیے بجلی کی فیس میں نرمی کے مطالبے پر غور کریں۔ نذیر احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا کو لکھے گئے ایک خط میں، ان دونوں زمروں میں رہنے والے لوگوں کی ابتر معاشی حالت پر روشنی ڈالی ہے۔ نذیر احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی فیس میں نرمی کے مطالبے پر غور کریں تاکہ ان سفید پوش لوگوں کو تھوڑی راحت ملے۔ Appeal for concession in electricity fee for BPL and AAY categories
یہ بھی پڑھیں:
چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے اس خط میں مزید لیفٹیننٹ گورنر سے اے اے وائی اور بی پی ایل زمروں کو رعایت دینے میں مداخلت کی درخواست کی جب کہ ان کی ابتر معاشی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے واجبات کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔ نذیر احمد خان نے ایل جی انتظامیہ کو ان لوگوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم شروع کرنے کے لیے سراہا جو اپنے زیر التواء بجلی کے واجبات کو پورا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ''میں آپ کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں جو اپنے تمام زیر التواء بجلی کے واجبات ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔
خبر کے مطابق اس اسکیم نے زمینی سطح پر زور پکڑنا شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں اس کا موثر نفاذ ہو رہا ہے"، خط میں مزید کہا گیا ہے۔ حکومت نے اے اے وائی اور بی پی ایل زمروں کو رعایتی نرخوں پر راشن فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں اور ساتھ ہی اے اے وائی زمروں کے لیے، حکومت نے پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کے لیے وسیع انتظامات بھی کیے ہیں۔