پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورسز 64 بٹالین نے کرشی وگیان کیندر میں سیوک ایکشن پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام میں بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھئ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو، ڈی آئی جی بی ایس ایف ، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف اور دیگر سینئر بی ایس ایف افسران موجود تھے۔پروگرام کے دوران بی ایس ایف کی جانب سے علاقے کے لوگوں کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے دوران بی ایس ایف، فوج، فضائیہ اور سول انتظامیہ کے ڈاکٹر موجود تھے۔
میڈیکل کیمپ میں عوام لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی جبکہ انہیں مفت طبی مشاورت اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ پروگرام کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں بچوں نے مختلف ثقافتی اور تمدنی پروگرام پیش کیں۔ اس موقع پر آئی جی پی بی ایس ایف نے علاقے کے دو اسکولوں میں 15 کمپیوٹر بھی تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں مگس بانی کو نئی پہچان دینے والے نور محمد بٹ سے خصوصی بات چیت
اس موقع پر اسکولی بچوں نے بات کرتے ہوئے بی ایس ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مزید بچے مستفید ہوسکتے ہیں۔آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف سرحدوں کی حفاظت اور پڑوسی ملک سے دراندازی کی کوششوں کو روکنے کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند ہمارے ملک میں دراندازی کے لیے لانچ پیڈ پر تیار ہیں لیکن ہم دراندازی کو روکنے کے لیے چوکس اور تیار ہیں۔