ETV Bharat / state

بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر سرنگ کا پتہ لگایا - جموں میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد

بی ایس ایف نے علاقے میں ایسے دیگر خفیہ ڈھانچوں کی تلاش کے لئے ایک سرچ آپریشن شروع کیا ہے جو دراندازی کرنے والوں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر سرنگ کا پتہ لگایا

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 4:23 PM IST

جموں میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔

بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر سرنگ کا پتہ لگایا
بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر سرنگ کا پتہ لگایا

سامبا سرحدی علاقے سے سرنگ کے بارے میں بی ایس ایف کو مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں موجودہ سکیورٹی منظرنامے کے پیش نظر بی ایس ایف نے جموں خطے کی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ خصوصی اینٹی ٹنلنگ مہم شروع کردی۔

بی ایس ایف ترجمان کے مطابق فورس نے علاقے میں ایسے دیگر خفیہ ڈھانچوں کی تلاش کے لئے ایک سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ دراندازی کے سلسلے کو ختم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانا نے سرحدی کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دراندازی کے واقعات پر پوری طرح سے قابو پایا جاسکے۔ اور اس محاذ میں کوئی خلا نہ چھوڑا جائے۔

جمعرات کے روز جموں کے سامبا سیکٹر میں بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی کو اس سرنگ کے بارے میں پتہ چلا جو بھارت کی طرف بارڈر سے تقریبا 50 میٹر کی دوری پر تھی۔

حکام نے بتایا کہ بعد ازاں فورس نے سرنگ کا جائزہ لیا اور اس کے سامنے پلاسٹک کے سینڈ بیگ ملے جن پر 'پاکستانی نشان' لگے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ سرنگ تقریبا 25 فٹ گہری ہے اور سرحدی فورس نے اس طرح کے کسی بھی دوسری سرنگوں کا پتہ لگانے کے لئے اس علاقے میں بین الاقوامی بارڈر کے ساتھ ساتھ ایک سرچ آپریشن شروع کیا ہے جو دراندازیوں کو پاکستان سے عبور کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اور اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی مدد کرتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ تقریبا 8-10 پلاسٹک سینڈ بیگ جن پر ’کراچی اور شکر گڑھ‘ لکھا ہوا تھا سرنگ کے سامنے برآمد ہوئے اور ان تھیلوں پر ایک مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹ لگی ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حال ہی میں تیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سرحدی چوکی اس سرنگ سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.