پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اندوالی میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے حکام کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔ پروگرام میں ضلع کے سبھی متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جب کہ لوگوں کی ایک تعداد نے بھی اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنے مسائل کو اجاگر کیا، جن کو حل کرنے کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے عوام کو یقین دلایا گیا۔
بلاک دیوس پروگرام کے دوران عوام نے محمکہ بجلی ،تعلیم ،باغبانی ، بھیڑ پالن، موبائل نیٹ ورک ٹاور کی تنصیب کے علاؤہ کئی دیگر مسائلِ اجاگر کئے جس کو متعلقہ محکموں نے پروگرام کے دوران ہی جواب دیا جبکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے عوام کو یقین دلایا گیا کہ ان کے سبھی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا یہ علاقے ایک بالائی علاقے ہے یہاں پر سب سے زیادہ برفباری ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہاں کا رابطہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوتا ہے جس کے پیش نظر ہم نے کئی سارے اقدامات اٹھائے ہے تاکہ امسال ان کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:ریاستی صدر یوتھ کانگریس نے ڈوڈہ کا دورہ کیا
انہوں نے کہا کہ ایک علاقے موبائل نیٹ ورک کا مسائل ہے جس کو متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ بی ایس این ایل کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ یہاں پر نیٹ ورک کا مسائل حل ہو ساتھ بجلی کے حوالے بھی ان کے لئے معقول انتظام کیا جائے گا۔پروگرام میں سبھی ضلع افسران کے علاوہ اے ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے بھی شرکت کی۔