گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے منیگام میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر شیا میرنے کمیونٹی کے مسائل کا خود جائزہ لیا۔انہوں نے مقامی باشندوں سے ان کے جائز مطالبات کو پورے کرنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری اسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، تحصیل دار لار اور متعلقہ لائن ڈپارٹمنٹوں کے دیگر افسران، عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ دوران تقریب بلاک لار کے رہائشیوں نے متعلقہ افسران کے سامنے متعدد ترقیاتی مسائل اور شکایات کا اظہار کیا۔
ان مسائل میں اندروان روڈ کی آپ گریڈیشن، چونو الیوار میں دو کیشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام، ہری پورہ سکول کی باؤنڈری وال کی تعمیر کے لئے این اوسی کھیل میدان کی ترقی اور کمیونٹی کے دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس پروگرام انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرتے ہیں تا کہ عوام مقامی خدشات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی جاسکے ۔اس سے سائٹ پر تشخیص کی جا سکے اور ایک جامع اور فوری حل کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر سیریکلچر نے گاندربل میں وی بی ایس وائی میں شرکت کی
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کی جائے تاکہ وہ عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے ان کے فوائد سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ دریں اثناء مختلف زراعت، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ، ہارٹی کلچر اور دیگر محکموں نے شرکا کو دستیاب استفاده کنندگان اور خود روزگار سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اہلیت کے مطابق ایسی سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں جو لوگوں کی سماجی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں۔