ETV Bharat / state

Block Divas Held At Batagund بٹہ گنڈ میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال

ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

بٹہ گنڈ میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام
بٹہ گنڈ میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 12:23 PM IST

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ایڈیشینل ڈپٹی کمشنیر ساجد نقاش نے بلاک دیوس کی صدارت کی۔

اس موقعے پر ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے پروگرام میں بطور مہمان زی وقار کی حیثیت سے شمولیت کی پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔مقامی باشندے اپنے مسایل افسران کے سامنے رکھے۔ اے ڈی سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اس موقع پر شعبہ صحت، زراعت اور ہارٹیکلچر اور دیگر شعبہ جات کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Provincial Level Kho Kho Computation پلوامہ میں کھو کھو مقابلے کا انعقاد

تاہم کئ لوگوں نے بتایا کہ بلاک دیوس پروگرام میں وہ مسائل اٹھاتے ہیں اور بعد میں ان مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی ہے اور اسلیے یہ پروگرام فوٹو شوٹ ثابت ہو رہے ہیں ۔ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے نپٹارے کے لیے وعدہ بند ہیں اور اس حوالے سے کوئی دقیقه فروگزاشت نہیں کیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.