ETV Bharat / state

’بی جے پی جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی کا لحاظ رکھے گی‘ - جموں وکشمیر میں ڈیمو گرافک سسٹم کو محفوظ رکھنے پر فیصلہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے 'ڈیموگرافک سسٹم' کو محفوظ رکھنے کے لیے عوامی جذبات اور مطالبات کے مطابق فیصلہ لے گی۔

بی جے پی جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی کا لحاظ رکھے گی

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 5:45 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:26 AM IST

سرینگر میں ایک تقریب کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت عوام کے جذبات اور مطالبات کے مد نظر جموں وکشمیر میں ڈیمو گرافک سسٹم کو محفوظ رکھنے پر فیصلہ لے گی۔

demographic system of jammu and kashmir
بی جے پی جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی کا لحاظ رکھے گی

بی جے پی کی جانب سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں مقامی نوجوانوں اور بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

اس تقریب میں اویناش رائے کھنہ مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب بی جے پی کے نیشنل یوتھ نائب صدر اعجاز حسین کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

بی جے پی یوتھ ونگ کے نائب صدر اعجاز حسین نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے روزگار کے لیے سنجیدہ ہے۔

تقریب کے دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوانوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ضلع بانڈی پورہ کے ہاجن علاقے کے نوجوان نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کے لیے کام کر رہی ہے اور اسی بات سے متاثر ہوکر وہ اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

وہیں بڈگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان آغا سید حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے کام کو دیکھتے ہوئے وہ اس پارٹی کا حصہ بنے ہیں۔

Intro:Body:

bjp will save demographic system of jammu and kashmir

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 6:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.