واضح رہے کہ 26 اکتوبر1947 کو ریاست جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ یہ الحاق اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارتی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت کیا تھا۔
اشوک کول نے نامہ نگاروں کو کہا کہ ' 26 اکتوبر 1947 کو اس وقت جموں و کشمیر کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے حکومت ہند کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، اور اسی لیے یہ دن تاریخ میں اہمیت کا حامل دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ' یہ دن ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور جموں و کشمیر کے ہر باشندے کو اسے منانا چاہئے۔'
خیال رہے کہ کشمیری کئی برسوں سے اس دن کو ہڑتال کرتے ہیں اور یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
اشوک کول نے کہا کہ اس دن کو منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی کشمیر میں مسلسل 74ویں روز سے بندشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
دو رو قبل وادیٔ کشمیر میں دو ماہ سے زائد کے عرصے تک بند رہنے والے پوسٹ پیڈ موبائل پھر سے بحال کیے گئے تاہم انٹرنیٹ پر پابندی بدستور برقرار ہے۔