ETV Bharat / state

سوپور کو چھوٹا لندن بنانے کا بی جے پی کا وعدہ، تانگہ ریلی کا انعقاد - kashmir update

بی جے پی کی سوپور یونٹ نے قصبے میں ایک تانگہ ریلی کا انعقاد کیا۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج کشمیر ویبودھ گپتا نے کہا کہ بی جے پی سوپور قصبے کی قدیم شان کو بحال کرے گی اور اسے 'چھوٹا لندن' بنائے گی۔

سوپور میں تانگہ ریلی کا انعقاد
سوپور میں تانگہ ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 5:38 PM IST

تفصیلات کے مطابق تانگہ ریلی سوپور کے مازبگ علاقے سے فروٹ منڈی تک نکالی گئی۔ ریلی میں پارٹی کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔

سوپور میں تانگہ ریلی کا انعقاد

اس موقع پر بی جے پی نے کہا کہ سوپور علاقے کو گزشتہ 70 برسوں سے حکومتوں کی جانب سے نظرانداز کیا گیا ہے۔

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج کشمیر ویبودھ گپتا نے کہا کہ بی جے پی سوپور قصبے کی قدیم شان کو بحال کرے گی اور اسے 'چھوٹا لندن' بنائے گی۔

سوپور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن اور وژن کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز حکومت کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے ہی جموں و کشمیر میں امن بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تانگہ ریلی کا مقصد بی جے پی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانا ہے، تاکہ یہاں ترقی ہو۔

گپتا نے کہا کہ سوپور کو گذشتہ 70 سالوں سے نظرانداز کیا گیا ہے اور اسے علیحدگی پسندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ' تاریخی پھلوں کی منڈی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بین الاقوامی منڈی کے طور پر تیار کیا جائے گا'۔

گپتا نے کہا کہ' قصبے کی ترقی کے علاوہ، پارٹی پھلوں کی منڈی میں کولڈ اسٹوریج کی سہولیات مرتب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ کسان اپنی فصل کو کسی بھی وقت بیچ سکیں'۔

این سی اور پی ڈی پی رہنماؤں پرتنقید کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ 'گزشتہ 70 برسوں سے انہوں نے جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹ کر استحصال کیا اور اپنے لیے شاندار مکانات اور جائیدادیں بنائیں'۔

انہوں نے نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہنماؤں نے دفعہ 370 اور 35 اے کو بحال کرنے کی شرط پر پنچایت انتخابات کا بائیکاٹ کیا لیکن اب وہی لوگ ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑا کر رہے ہیں۔

گپتا نے کہا کہ 'این سی اور پی ڈی پی دونوں کے رہنما چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہو لیکن اب ان کے دوہرے چہرے بے نقاب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' مودی جی جموں وکشمیر اور اس کے عوام کے لئے ایک مضبوط نقطہ نظر رکھتے ہیں، پارٹی ایسا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی'۔

اس موقع پر بی جے پی کے جموں و کشمیر ونگ کے ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے کہا کہ بی جے پی کا جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا واضح ایجنڈا ہے۔

جسروٹیا نے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سارے صنعتوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر ہو گے۔

اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر فریدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بی جے پی کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائیں گے ، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور خطے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے طرح طرح کی اسکمیز لائیں گے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.