ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع تاون ہال میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی مہیلا مورچہ کی جانب سے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بٹ، جنرل سیکرٹری پلوامہ محمد شفیع وانی، ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی، اور، مہیلا مورچہ کی ضلع صدد دویندر کور ,کانسچونسی صدر ترال فاروق احمد، ماہی عرفانہ اور ورکروں کی ایک اچھی تعداد بھی موجود تھی ۔
اس موقع پر مرکزی سرکار کی مختلف اسکیموں کے بارےمیں بات کی گئی اور ان پر زور دیا کہ وہ مودی جی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔اپنے خطاب میں مہیلا ضلع صدر دویندر کور نے بتایا کہ ترال علاقے میں خواتین کا بی جے پی میں شامل ہونا ایک اچھی بات ہے اور یہ اس بات کا غماز ہے کہ حالات بدل چکے ہیں۔
اوتار سنگھ نے بتایا کہ مودی جی نے ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بہت کام کیا ہے اور آج ملک کا ہر شھری ترقی کرتا دکھ رہا ہے۔اپنے صدارتی خطبے میں لطیف احمد بٹ نے بتایا کہ کشمیر کو روایتی سیاسی جماعتوں نے تباہ کردیا ہے اور اب وہ دور چکار ہے کیونکہ اب ہمارے کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اورعوام کو استحصالی عناصر سے چھٹکارا ملا ہے اس موقع پر کئ لوگوں نے بھاجپا میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں:Animal Clinical Camp نگبل پکھیر پورہ میں اینیمل کلینکل کیمپ کا انعقاد
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع صدر بھاجپا نے بتایا کہ اج کا پروگرام مودی جی کے نوسال بے مثال پروگرام کی ایک کڑی تھی جس میں صرف مہیلا ورکروں کو دعوت کی گئی تھی تاکہ مودی جی کے عظیم کام کا پرچار کیا جائے۔