ETV Bharat / state

BJP leaders visit Uri: بی جے پی رہنماؤں نے اوڑی کا دورہ کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کا دورہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کچھ لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت بھی اختیار کی۔

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 6:53 PM IST

بی جے پی رہنماؤں نے اوڑی کا دورہ کیا
بی جے پی رہنماؤں نے اوڑی کا دورہ کیا

اوڑی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ علاقے کا دورہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر کئی افراد نے بی جے پی میں شمولیت بھی اختیار کی اور پارٹی لیڈران سے اپنے علاقے میں ہورہے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پورا کرانے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر پارٹی کے ایک سینئر کارکن میر مشتاق نوشہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کے کارکنان نے نامبلہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے پارٹی میں شامل ہو جائیں، ہمارا ایک ہی جھنڈا ہے لوگوں کا پیار دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا، اس لیے میں نے آج نامبلہ کا دورہ کیا اور دیکھا کہ یہ گاؤں آج بھی ترقی سے محروم ہے۔ یہاں کے لوگوں نے کہا کہ ہماری طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے۔ BJP leaders visit Uri

مزید پڑھیں: Gujjar Bakerwal Convention گاندربل میں گجربکروال کانفرنس کی میٹنگ

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایس ڈی ایم اوڑی سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ اوڑی علاقے کا دورہ کریں اور دیکھیں کے یہاں کے حالات کیسے ہیں۔ اس دورے کے دوران میر مشتاق نوشہری کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وائس پرزیڈنٹ کپواڑہ جاوید قریشی، میڈیا انچارج سید سجاد نقوی، ضلع سیکرٹری کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.