ETV Bharat / state

BJP Ladakh's Vice President Sacked بی جے پی لداخ یونٹ کے نائب صدر پارٹی سے برطرف

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 12:39 PM IST

Updated : Aug 17, 2023, 1:40 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لداخ اکائی نے اپنے نائب صدر نظیر احمد کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی برطرف کر دیا ہے۔ نظیر پر الزام تھا کہ انکے بیٹے نے بین مذہبی شادی رچائی ہے جس پر ایک فرقے کو اعتراض تھا۔ BJP expels Muslim vice president in ladakh over his son's controversial marriage

بی جے پی لداخ یونٹ کے نائب صدر کو ہٹا دیا گیا

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لداخ اکائی نے اپنے نائب صدر نظیر احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ لیہہ میں واقع بی جے پی دفتر کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق یہ فیصلہ ایگزیکٹیو اراکین کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے مقامی صدر پنچوک اسٹینزین نے کی۔

سرکولر میں مزید کہا گیا ہے کہ نذیر احمد کو ان کے بیٹے منظور احمد کے ایک حساس معاملے میں ملوث ہونے کے سلسلے میں وضاحت کے لیے کافی وقت دیا گیا تھا۔ اس واقعے کو لداخ میں تمام مذہبی برادریوں کی طرف سے ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے، کیونکہ اس سے اس خطے کے لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کو خطرہ لاحق ہے۔ اطلاعات کے مطابق نظیر احمد کے فرزند نے ایک مقامی لڑکی کے ساتھ شادی کی ہے جو لیہہ کے اکثریتی فرقے کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔ لداخ میں قلیل آبادی رہتی ہے اور متعدد بار اس قسم کی شادیوں سے فرقہ وارانہ تناؤ پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Workers in Doda Celebrate Party's Victory: ریاستی انتخابات میں جیت پر بی جے پی کارکنان کا ڈوڈہ میں جشن

اسٹینزین نے کہا کہ مقررہ وقت پر وضاحت نہیں ملنے کی وجہ سے ایگزیکٹیو اراکین نے انہیں اپنے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ نظیر احمد کی وضاحت فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پارٹی کی اکائی نے فیصلہ کیا اور اُن کو فوری پر ریاستی نائب صدر کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا اور "پارٹی کے اندر ان کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کر دی۔ لداخ خطے میں بودھ آبادی نے بڑے پیمانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا تعاون دیا ہے جسکی وجہ سے لداخ میں گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا کے امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل میں بھی اسی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی۔ ضلع کرگل میں تاہم بھاجپا اپنی موجودگی قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.