جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے منڑکپال لدو پانپور میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر قومی ترجمان شہنواز حسین نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گپکار اتحاد اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترقی سے ڈر لگتا ہے۔
شہنواز حسین نے کہا کہ نیشنل کانفرنس،کانگریس اور پی ڈی پی نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے مرکز سے جو بھی پیسہ آتا تھا اس کو وہ اپنے اکاونٹ بھرتے تھے اور عوام کو کچھ نہیں ملتا تھا ان پارٹیوں نے یہاں کے عوام کو صرف دھوکا دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت کی سب سے بڑی پارٹی ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تاکہ یہاں کی تعمیر و ترقی میں اضافہ ہو۔
مزید پڑھیں:
سوپور میں میگا انرولمنٹ میلہ کا اہتمام
شہنواز حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یہاں کی واحد ایسی پارٹی ہے جو جموں کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، جو اب لوگوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے اور لوگوں کو ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شہنواز حسین اسٹیٹ جنرل سکرٹری وبود گپتا، ممبر پارلیمنٹ ظفر الاسلام، ڈی ڈی سی امیدوار منڑکپال لدو حلقہ اور دیگر سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔