انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی ہی ہے جنہوں نے گجرات اور بہار میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسا نہ کریں۔ ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران بی جے پی کے جموں وکشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ بی جے پی نشہ آور اشیاء کی خرید وفروخت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا نعرہ ہے کہ نشہ مکت بھارت لہذا جموں وکشمیر میں شراب کی نئی لائسنس اجرا کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ وہ ایسا نہ کرئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا نوجوان قوم کا میراث ہوتا ہے لہذا اگر میراث کو ہی نشے میں مبتلا کیا جائے تو قوم آگے کیسے جا سکتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر سرکار نے بھی واضح کیا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں لیا اور متعلقین سے مشاور کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
او آئی سی کی طرف دفعہ 370 کے متعلق رائے زنی پر بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ دفعہ 370 اور 35اے ہمارے ملک کا اندرونی مسئلہ ہے اور اس بارے میں انکو کسی کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔