ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سرپنچوں اور پنچایت سیکریٹریز کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اسٹینڈرڈ پروموشن آفیسر ایس پی او کی قیادت میں ورکشاپ نے مصنوعات کی حفاظت اور معیار کے لیے ضروری مختلف پیرامیٹرز کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔
لوگوں نے ورکشاپ کے دوران آئی ایس آئی، آئی ایس او، ہال مارک اور ماحول دوست مارکس کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔پروگرام میں اے سی پی ڈوڈا اشفاق خانجی، بی ڈی اوز، سرپنچوں، پنچایت سکریٹریوں، اور مقامی باشندوں نے شرکت کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ذریعہ بی آئی ایس کے کام کاج کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے لوگوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے آئی ایس آئی کے نشان والی مصنوعات کو منتخب کرنے کی اہمیت پر زور دیا، یہ بتاتے ہوئے کہ بی آئی ایس فیکٹریوں کو ان کے معیار کے مطابق لائسنس فراہم کرتا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے گولڈ ہال مارکنگ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور بی آئی ایس کیئر ایپ کا مظاہرہ کیا، شرکاء کو اسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دی۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں بلاک دیوس کا اہتمام
ورکشاپ کے دوران BIS ریسورس پرسن نے پنچایت کی سطح پر لوگوں تک پہنچنے، انہیں معیاری کاری سے آگاہ کرنے، اور محکمہ دیہی ترقی کے ذریعہ جاری کردہ ٹینڈرز میں ISI نشان زدہ مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔ بی آئی ایس، ہندوستان کے قومی معیارات کے ادارے کے طور پر بیداری پیدا کرنے اور نچلی سطح پر ہندوستانی معیارات کی تعمیل کو فروغ دینے کے مشن پر ہے۔