ETV Bharat / state

بپل پاٹھک جی سی مرمو کے پرنسپل سیکریٹری

جموں کشمیر انتظامیہ نے سینئر آئی اے ایس افسر بپل پاٹھک کو سماجی بہبود محکمے سے تبدیل کرکے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو کا پرنسپل سکریٹری تعینات کیا ہے۔

بپل پاٹھک جی سی مرمو کے پرنسپل سیکریٹری
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 12:33 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:43 PM IST

حکومت کے جنرل ایڈمنرٹریشن محکمے کے ایک حکمنامے کے مطابق سکریٹری ترقی و منصوبہ کو محکمہ اطلاعات کا اضافی عہدی دیا گیا ہے، جو اس سے قبل سینئر افسر منوج کمار دیویدی کے پاس تھا۔

حکمنامے کے مطابق دیویدی کو سماجی بہبود محکمے اضافی عہدہ دیا گیا ہے۔

دریں اثناء لیفٹنٹ گورنرگریش چندر مرمو نے جمہ کو عہدہ سنبھلانے کے بعد سرینگر کے سول سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران تمام انتظامی سیکریٹریوں اور سول انتظامیہ کے اعلٰی افسران کے ساتھ ایک میٹینگ منعقد کی۔

لیفٹینٹ گورنر نے افسروں کے ساتھ متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں جموں کشمیر کی خوشحالی، امن و امان اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے افسران سے تعاون طلب کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وہیں سرینگر کے راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ فوج اور پولس کے اعلٰی حکام نے ملاقات کرکے انہیں جموں کشمیر کے امن و امان کی صورتحال سے تفصیلی طور باخبر کیا۔

ایک اہم پیش رفت میں ایل جی گریش چندر مرمو نے ہدایت دی ہے کہ سابق ریاست کے سروس قواید جموں کشمیر یو ٹی پر لاگو رہیں گے۔

ایک حکمنامے کے مطابق ایل جی نے ہدایت دی ہے کہ آئین ہند کی دفعہ 309 کے تحت جموں کشمیر کے آئین کےسیکشن 124 کے

تمام نوٹیفیکیشن، قوانین اور حکمنامے مزید احکامات یا مستقبل کی ترامیم تک آئین ہند کے تحت جاری کئے گئے تصور کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کا اب ریاستی درجہ ختم ہوگیا اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

Intro:Body:

Bipul Pathak Appointed As Principal Secretary To Lieutenant Governor J&K

Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.