ETV Bharat / state

کشمیر کے بارے میں خاموشی ہی بہتر: کرن سنگھ

author img

By

Published : Oct 3, 2019, 12:57 PM IST

جموں و کشمیر کے آخری صدر ریاست اور سرکردہ کانگریس رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔

کرن سنگھ

کرن سنگھ ، ریاست کے آخری مطلق العنان حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے ہیں اور انکا کہنا کہ وہ اس کمرے میں موجود تھے جہاں انکے والد نے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کے مشروط الحاق کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔

جنوبی شہر پونے کی ایک یونیورسٹی میں پانچویں کانفرنس برائے سائنس ، مذہب و فلسفہ پر بولتے ہوئے جب ان سے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے اس موضوع پر کچھ کہنے سے صاف انکار کردیا۔

’’میں جموں و کشمیر پر کچھ نہیں بولوں گا۔ اس مرحلے پر بہتر یہی ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے۔‘‘

کرن سنگھ نے ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی ابتدائی طور نکتہ چینی کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اپنے مؤقف میں تبدیلی لائے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو کلی طور مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے لداخ کو ایک علیحدہ مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دینے اور مغربی پاکستان کے مہاجرین کو شہری حقوق دینے کے فیصلوں کی تعریف کی۔

ملک میں مذہب کے نام پر ہونے والے ظلم و ستم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا’’ المیہ یہ ہے کہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ہم ایک افراتفری کے دور میں جی رہے ہیں جس میں ماضی غائب ہورہا ہے اور مستقبل کے حوالے سے بہت سے سوالات پیدا ہوئے ہیں جنکا جواب دستیاب نہیں ہے۔

Intro:Body:

Better to maintain silence: Karan Singh on J&K

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.