ETV Bharat / state

بی ڈی سی کاستی گڑھ نے منریگا کے کاموں کا جائزہ لیا - بی ڈی سی کاستی گڑھ

جموں و کشمیر میں پنچایت فنڈس اور منریگا کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے بی ڈی سی کاستی گڑھ نے پنچایت کوٹلی کا دورہ کیا اور اس دوران عوامی وفود سے بھی کی ملاقات کی۔

BDC Kasti Garh Review work progress under MGNREGA
بی ڈی سی کاستی گڑھ نے منریگا کے کاموں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 11:02 PM IST

پنچایت ترقیاتی فنڈس کی عمل آوری اور منریگا کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے بلاک ڈیویلپمنٹ کونسلر کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے بلاک کاستی گڑھ کی پنچائت کوٹلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ بی ڈی او کاستی گڑھ کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

بی ڈی سی کاستی گڑھ کو پنچائت کوٹلی کی عوام نے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اُن کو تاحال منریگا کے تحت سال 2020 -21 کا روزگار نہیں ملا ہے۔ اس کے علاوہ پنچائت ترقیاتی فنڈس کے تحت کئے جانے والے کاموں کی رقومات موصول نہیں ہوئی ہیں، ساتھ ہی سال 2018-19- میں منریگا کے تحت کام کئے تھے اُس کی بھی نصف اجرتیں التواء کا شکار ہیں جبکہ ناہی میٹریل کا پیسہ تین برس سے وصول طلب ہے۔

اس موقع پر بی ڈی سی نے عوام کو یقینی دلایا کہ اُن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ کچھ مسائل کا بروقت ازالہ بھی کیا گیا۔ مذکورہ پنچائت کے مختلف عوامی وفود نے بی ڈی سی سے ملاقات کی اور بتایا کہ علاقہ کو صدر مقام کاستی گڑھ سے جوڑنے والی کڈل ہوائی موڑ سڑک، کتھڑی تا ڈگری کالج، دھاروٹھ تا کوٹلی اور ہنڈواس تا شروڑ سڑک کی تعمیر بہت ضروری ہے کیونکہ پنچائت کوٹلی کا رابطہ تحصیل صدر مقام سے منقطع ہے اور لوگوں کو پیدل گھنٹوں سفر کرکے تحصیل تک رسائی ہوتی ہے۔

عبدالغنی بٹ نے بتایا کہ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے مذکورہ سڑکوں کی تعمیر کو منظوری دینے اور دیگر کاموں میں تیزی لانے کی درخواست کی جس پر ڈی ڈی سی نے محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ سے مکمل ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دریں اثناء بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر کاستی گڑھ کے ساتھ راشن ڈیلروں نے بھی اُن سے ملاقات کی۔ راشن ڈیلروں نے اُن کو بتایا کہ گزشتہ دو برس سے اُن کو راشن سپلائی اور کمیشن واگزر نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوران اُن کو پاس نہ ملنے کی وجہ سے نقل و حرکت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بی ڈی سی چیئر پرسن نے متعلقہ حکام سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ راشن ڈیلروں کے حق میں کمیشن اور سپلائی کی رقومات واگزار کی جائیں تاکہ مستقبل میں بغیر کسی مشکلات کے صارفین میں راشن سپلائی کو جاری رکھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.