ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی - کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہ

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے 98 اموات ہو چکی ہے جن میں وادی سے 56 اور جموں سے 12 افرد اس وبا سے فوت ہوچکے ہے-

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی
کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:18 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ قصبہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جے وی سی بمنہ میں کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مرنے والوں کی تعداد ضلع میں بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 50سالہ تاجر کا منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔ ابھی تک جموں و کشمیر میں یہ دوسری موت ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ آج صبح ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 98 پہنچ گئی ہے۔ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 22 اموات ہوئی ہیں، شوپیان میں 11، جموں، اننت ناگ اور بڈگام میں بالترتیب سات سات، کپواڑہ میں 5، پلوامہ میں چار اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.