پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی نہ صرف انسان کی بنیادی ضرورت اور حق ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی کا بھی لازمی جزو ہے لیکن شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کا ایک ایسا گاؤں اس دور جدید میں بھی اس بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔
ملہ پورہ صدرکوٹ ایک ایسا گاؤں ہے جہاں لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے- مقامی لوگوں کے مطابق وہ عرصہ دراز سے اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے- علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اگرچہ مذکورہ علاقے کے لوگوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا تاہم ان کے مطالبات کو بار بار نظر انداز کیا گیا-
مقامی لوگوں نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان لے لئے اس بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔