جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گُیوئی ہارڈ کوکرناگ علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالت سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران اسکولی بچے اسکول نہیں جا پاتے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو ہسپتال لے جاتے وقت اسی لنک روڈ کے ذریعے بیمار کو چارپائی پر اٹھاکر اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے اس مطالبے پر غور نہیں کیا گیا۔
انہوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں پختہ رابطہ سڑک کی تعمیر کا پُر زور مطالبہ کیا۔