ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق یہ سڑک میتراہ سے گوبندپورہ تک دس سال قبل محکمہ تعمیرات عامہ ( PWD) نے تعمیر کی تھی۔
دو برس قبل اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں سڑک نالے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ معمولی بارش سے پانی گھروں اور دوکانوں کے اندر گھس جاتا ہے جس کے وجہ سے عام شہری کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ سے بار بار گذارش کرنے کے باوجود اسکی مرمت نہیں کی گئی۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈویزنل انجینیئر رامبن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دفتر میں موجود نہیں تھے۔