ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق۔ ساگر - Srinagar news

نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے بیک ٹو ولیج کو ایک فضول مشق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام حوصلہ افزا نتائج برآمد کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق۔ ساگر
بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق۔ ساگر
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 11:26 AM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے بیک ٹو ولیج کو ایک فضول مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ بڑے زور شور سے بیک ٹو ولیج پروگرام کا ڈھنڈھورا پیٹ رہی ہے لیکن حقیقت میں یہ مشق ایک فضول مشق ہے۔ جس کی سرگرمیاں ڈومیسائل اور انکم سرٹفیکیٹ کی اجرائی تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

علی محمد ساگر نے کہا کہ بیج ٹو ولیج پروگرام کی تشہیر کا مقصد یہاں کے اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ کو ہٹانا ہے۔ جبکہ بیک ٹو ولیج کے پہلے دو مراحل پوری طور پر فلاپ ثابت ہوئے ہیں۔ گذشتہ مراحل کے دوران منظور کئے گئے کاموں کے لئے نہ تو رقومات کا واگزار کیا گیا ہے اور نہ ہی مزکورہ پروجیکٹوں کا فالو آپ کیاگیا۔

این سی کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہاکہ دو مراحل کے بیک ٹو ولیج پروگراموں کی طرح ہی تیسرے مرحلے کا یہ پروگرام بھی حوصلہ افزا نتائج برآمد کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ساگر نے کہا کہ انتظامیہ کشمیر کی دیہی معیشت کو ترقی دینے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ وہیں بیک ٹو ولیج کے فضول مشق سے نہ تو پنچایتوں کو حوصلہ ملا ہے اورنہ ہی گاؤں کے لوگوں کے درپیش مسائل و مشکلات حل ہو پائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بیک ٹو ولیج کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ انتظامیہ تک عام لوگوں کی رسائی ممکن بنائی جارہی ہے لیکن زمینی حقائق اس سے بالکل برعکس ہے۔ عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے بجائے اس پروگران کے تحت وسیع کیا جارہا ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.