جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کاشتکاروں اور باغبانوں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چیف ہارٹیکلچر افسر ظہور احمد نے بتایا کہ 'ہم نے آج کاشتکاروں کو کپوارہ چوگل اور گلورہ کی نرسری کی سیر کرائی اور ان کو کیوی میوہ کی کٹنگ کیسی کی جاتی ہے اور ہائی ٹیک گرین ہاوسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں، اس کے متعلق جانکاری دی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا تاکہ وہ اپنے باغوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں اور معاشی اعتبار سے مضبوط ہوجائے'۔
کاشتکاروں اور باغبانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کرنا خوش ائندہ ہے کیونکہ ایسے پروگراموں سے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری حاصل ہوتی ہے۔