پلوامہ: پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کرنے کے لیے آج محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ترال کے امیرآباد میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے جانکاری کیمپ میں شرکت کی۔ اس دوران محکمہ زراعت کے عہدیداروں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ فصل بیمہ یوجنا سے استفادہ کریں۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین نے بتایا کہ یہ اقدام کسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرے گا، انہیں موسمیاتی تباہی سے کافی انشورنس تحفظ کے ساتھ اختراعی طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دے گا۔ میں تمام کسانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے فوائد حاصل کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایف بی وائی کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے محنتی کسانوں کو فطرت کی خرابیوں سے بچانے کے لیے کیا تھا،
اس سے قبل کسانوں کے صرف چار اضلاع کے لیے دستیاب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ٹی بھر میں سکیم کے نفاذ سے جموں کشمیر کے زرعی منظر نامے پر مثبت اثر پڑے گا اور ترقی پسند ماحول پیدا کرنے میں یونین ٹیریٹوری انتظامیہ کی کوششوں کی تکمیل بھی ہو گی۔ متعلقہ معلومات کی مناسب ترسیل اور یوجنا کے نفاذ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فصل انشورنس موبائل ایپ، انشورنس کمپنی کا ٹول فری نمبر کسانوں کو نقصانات کی اطلاع دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔
محکمہ زراعت کے ماہرین نے بات کہ گزشتہ30 مہینوں میں جموں وکشمیر میں متعارف کرائی گئی زرعی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ یونین ٹیریٹوری انتظامیہ نے زراعت، باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں میں جامع ترقی کے وژن کو تشکیل دینے کے لیے بڑے فیصلے لیے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے جموں کشمیر کے خوشحال مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے 5013 کروڑ روپے کے 29 پراجیکٹس زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق تمام مسائل کا ایک مربوط حل فراہم کریں گے جس کا ضیاع کو کم کرنے اور پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: Job Fair In Doda ڈوڈہ میں یک روزہ جاب میلے کا انعقاد
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ایک آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد راتھر نے بتایا کہ فصل بیمہ یوجنا سے کسانوں کو بہت ہی زیادہ فایدہ ملے گا کیونکہ قدرتی آفات سے فصلوں کو پہنچے نقصان کی تلافی ہو گی اور اس لیے سب کو اسکے لیے آگے آنا چاہئے۔