اونتی پورہ ڈویژن میں مظاہرین نے بجلی محکمے کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات کو قبول کرنے پر زور دیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور مستقل ملازمین نے آج متحد ہو کر احتجاج کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی نے بتایا کہ آل جموں و کشمیر پی ڈی ڈی کے بینر تلے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے اور انہوں نے ڈیوٹی کے دوران معذور ہونے والے ملازمین کی بازآباد کاری کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے محکمہ بجلی کے ملازمین کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔