ETV Bharat / state

Routine Checking at Mughal Road مغل روڑ پر مسافروں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے

عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدرمظفرشاہ نے کہا کہ اضلاع پونچھ اور راجوری کو براہ راست وادی کشمیر سے جوڑنے والی 'تاریخی مغل شاہراہ' پرفوج کی سخت چیکنگ کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ Awami National Conference Leader Muzaffar Shah

مغل روڑ پر مسافروں کی نقل وحرکت کو آسان بنایا جائے

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 9:49 PM IST

کشمیر کی اہم سیاسی جماعت عوامی نیشنل کانفرنس کے سنئیر نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ چیکنگ کے نام پر گھنٹوں مسافروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیکنگ کی کارروائی اتنی سست ہے کہ سات آٹھ کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ سات آٹھ کیلو میٹر تک پوشانہ سے پیچھے شاہراہ پر بدترین جام لگا ہوا ہے۔ Awami National Conference Leader Muzaffar Shah Slam Routine Checking At Mughal Road

انہوں نے کہاکہ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ لوگ بھوکے پیاسے سڑکوں پرپڑے رہے۔ مسافروں خاص طور سے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، ایس ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں کے لئے جانے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Azad Holds Convention in Anantnag مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، غلام نبی آزاد

مظفر شاہ نے کہاکہ فوج کی تلاشی کے نام پر لوگوں کو اس طرح ہراساں کرنا سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر وہاں سے فوجی چوکی ہٹائی جائے اور تلاشی کی ذمہ داری جموں وکشمیر پولیس کو سونپی جائے۔ چیکنگ کا کام پولیس کا ہے، نہ کہ فوج کا۔ فوج جو سلوک مسافروں سے کر رہی ہے وہ کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں۔

مظفر شاہ نے حکام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک نظم ونسق بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Routine Checking At Mughal Road

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.