جموں و کشمیر کی موجوہ صورتحال پر بی جے پی کے اسٹیٹ انچارج اویناش رائے کھنّہ نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں عید کا تہوار امن و امان اور پرسکون طریقے سے منایا گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کے حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں اور جلد ہی یہاں انتخابات ہوں گے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا مرکزی حکومت کا فیصلہ صحیح ہے اور لوگ اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ '