ETV Bharat / state

وادیٔ کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:39 AM IST

جموں و کشمیر کی پہاڑی بلندیوں پر برفانی تودے لوگوں کے لیے اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

وادی کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

جموں و کشمیر میں پیر اور منگل کو موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کے بعد حکام نے کشمیر صوبے میں بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں آئندہ چند روز کے دوران درمیانے درجے کے خطرناک برفانی تودے گرنے کا خطرہ رہے گا جبکہ بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں کم خطرناک برفانی تودے گرنے کا انتباہ لاگو رہے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ 'لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک یہ انتباہ ختم نہ ہو تب تک اپنے گھروں کے باہر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔'

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی پہاڑی بلندیوں پر برفانی تودے لوگوں کے لیے اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

ماضی کے مقابلے حالیہ برسوں میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کافی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

ماہرین برفانی تودے کے بڑھتے ہوئے خطرے کے لیے جنگلات کی کٹائی کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں کیونکہ ایک بار جب پہاڑی سے برفانی تودے گرتے ہیں تو انہیں روکنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.