ETV Bharat / state

کووڈ-19: سرینگر کنٹینمنٹ زونز میں 100 فیصد جانچ کا حکم - کشمیر صوبہ کے ریڈ زون اضلاع

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 717 اموات میں سے 223 سرینگر ضلع میں ہوئیں۔

سرینگر کنٹینمنٹ زونز میں 100 فیصد جانچ کا حکم

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:53 AM IST

کووڈ 19 مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں حکام نے تمام رہائشیوں کو ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر جانچ کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں حال ہی میں پانچ یا زیادہ مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

بانڈی پورہ ضلع کے بغیر کشمیر صوبہ کے ریڈ زون اضلاع کی دوبارہ درجہ بندی کے بعد، سرینگر سمیت دیگر تمام نو اضلاع کو دوبارہ ریڈ زون اضلاع کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

سرینگر ضلع میں اس وقت 80 سے زائد کنٹینمنٹ زونز ہیں۔

جموں و کشمیر میں وبائی امراض کی وجہ سے ہونے والی 717 اموات میں سے 223 سرینگر ضلع میں ہوئیں۔

سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے نئے درجہ بند کنٹینمنٹ زون کے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقے میں گھروں کی 100 فیصد جانچ کو یقینی بنائیں۔

کنٹینٹ زون ایریا کے اصول اب موجودہ 200 میٹر سے گھٹ کر 50-75 میٹر کردیئے گئے ہیں۔

علاقوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی شدت کا پتہ لگانے کے لیے حکام نے کنٹینمنٹ زون میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ (RAT) تکنیک کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کووڈ ۔19 سے متاثرہ افراد کی کل تعداد پہلے ہی 38،000 کو عبور کر چکی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے اب تک 29،000 سے زیادہ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.