انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے بہت جلد کارروائی شروع ہوگی'۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو یہاں ایس ٹی سی تلوارا میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خطے میں انتخابات بھی ہوں گے، یہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے لیکن اس کے ساتھ اسمبلی بھی جڑی ہے'۔
انہوں نے عوام سے تلقین کی کہ 'جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوام کو حصہ لینا چاہیئے'۔