ETV Bharat / state

Mohammad Yousuf Tarigami جلد سے جلد اسمبلی انتخابات ہونا چاہئے، محمد یوسف تاریگامی

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے ایپل فیڈریشن آف انڈیا کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیبوں کے کاشتکاروں کو مناسب اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔کاشتکاروں کو جب تک معیاری سہولیات نہیں ملے گی اس وقت تک ان کی حالت میں بہتری نہیں آئے گی۔

سیب کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 5:23 PM IST

کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایپل فارمرس فیڈریشن آف اینڈیا کی طرف سے یک روز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما محمد یوسف تاریگامی سمیت کئی اہم رہنماوں نے شرکت کی۔انہوں نے سیب کے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے مدنظر یہ کہنا بہتر ہوگا کہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات ہونا چاہئے۔اب تک سب کچھ مرکزی حکومت پر منحصر ہے۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جلد انتخابات کرانے کی بات تو کہی ہے لیکن کب اور کیسے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ہی یہ بتائے گی کہ انتخابات کب ہوں گے اعلان کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے جب اس پر عمل نا کیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو لے کر سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Former MLC Vibodh Gupta جموں و کشمیر کے لوگوں کو بڑا تحفہ ملے گا، بی جے پی رہنما وبودھ گپتا

اس موقعہ پر غلام نبی ملک ، ظہور احمد ، محمد افضل ، محمد عباس اور دیگر لیڈران نے شرکت کی، تاریگامی نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات پر سرکار غور و خوص نہیں کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کسان کسمپرسی کی حالت میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.