ETV Bharat / state

Fruit Mandi In Tral ترال میں مقامی سطح پر فروٹ منڈی کا افتتاح

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باوجود مقامی نوجوانوں نے اے ٹو فروٹ منڈی کے نام سے برانچ قائم کیا ہے۔ نوجوانوں کی اس پہل پر مقامی باشندوں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ترال میں  مقامی سطح پر فروٹ منڈی کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 12:19 PM IST

ترال میں مقامی سطح پر فروٹ منڈی کا افتتاح

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے سوپور میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باوجود مقامی نوجوانوں نے اے ٹو فروٹ منڈی کے نام سے برانچ قائم کیا ہے۔ نوجوانوں کی اس پہل سے مقامی باشندوں میں خوشی پائی جا رہی ہے۔ مقامی باشندوں نے جوانوں کی جم کر تعریف بھی کی۔

آج منڈی کا افتتاح معزز شھری محمد اکبر بٹ نے ایس ایچ او ترال منظور احمد اور سماجی کارکن فاروق ترالی کی موجودگی میں کیا۔ اس موقعے پر بتایا گیا کہ ترال علاقے میں گذشتہ چند برسوں سے ہارٹیکلچر سیکٹر کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اس لیے علاقے میں ایک فروٹ منڈی کا قیام لازمی تھا تاہم سرکاری سطح پر اعلان کے باوجود اس حوالے سے اب تک پیش رفت نہیں کی رفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اب مقامی نوجوانوں نے اس بارے میں اقدام کیا ہے جو کہ سراہنا کے لائق ہے۔

میڈیا، کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے بتایا کہ اس موقع پر بتایا گیا کہ سرکار کو فروٹ منڈی کا قیام لانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کیونکہ ایک ایسے وقت بے روزگاری حد سے تجاوز ہوگئی ہے۔ ترال میں ذاتی سطح پر نوجوانوں کی یہ کوشش قابل تقلید ہے کیونکہ اسے جہاں باغ مالکان کو آسان شرحوں پر مال فروخت کرنے کا موقع ملے گا، وہیں اسے ترال علاقے کے باغ، مالکان کو ساہوکاروں کے چنگل سے نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Apple Grader Device طالب علموں نے ایپل گرڈر ایجاد کیا

واضح رہے کہ سب ضلع ترال میں باغ مالکان عرصہ دراز سے فروٹ منڈی کی مانگ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے اگرچہ نودل کے مقام پر زمین کی نشاندہی کرائی تھی لیکن بعد میں کام شروع نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.