ETV Bharat / state

Digital Week Celebrations بڈگام میں ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے آج 31 اگست سے 6 ستمبر 2023 تک یوٹی جموں و کشمیر کے میں منعقد ہونے والے ڈیجیٹل ہفتہ کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

بڈگام میں ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 2:09 PM IST

بڈگام میں ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں 31 اگست سے 6 ستمبر 2023 تک یوٹی جموں و کشمیر کے میں منعقد ہونے والے ڈیجیٹل ہفتہ کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ جیسا کہ پورا یو ٹی ڈیجیٹل ہفتہ منائے گا اس سلسلے میں ضلع بڈگام میں بھی ایک ڈیجی میلہ منعقد کیا جائے گا، جہاں تمام متعلقہ دفاتر اپنے اپنے اسٹال لگائیں گے اور عام لوگوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے تاکہ وہ اس سے بیدار ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti محبوبہ مفتی نے رکشابندھن پر 'تھا کاوارہ' مندر کا دورہ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجی میلے ضلع کے تمام ایس ڈی ایم اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور بلاک ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر بھی منعقد کیے جائیں گے، جہاں متعلقہ دفاتر میں عملے کی مناسب تعیناتی اور آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ آن لائن خدمات کی فوری اور پریشانی سے پاک فراہمی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے ضلع کے تمام کامن سروس سینٹرز پر ڈیجیٹل ہفتہ منانے کا مطالبہ کیا۔ متعلقہ لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ PRIs، یوتھ کلبوں اور ضلع بڈگام کے ممتاز شہریوں کی شمولیت کے ذریعے آن لائن خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.