منگل کی شام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر برفانی تودے کی زد میں آکر ایک آرمی پورٹر کی موت ہوگئی اور تین دیگر افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ برفانی تودہ شاہ پور سیکٹر میں گِرایا جس کی زد میں آرمی کے پورٹر آگئے۔ آرمی ریسکیو ٹیمیں فوری حرکت میں آگئیں اور پورٹروں کو برف سے نکالنے میں کامیاب ہوگئیں تاہم ان میں سے ایک پورٹر ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
واضح وہے جموں کشمیر و لداخ کے اُونچائی والے علاقوں میں بھاری سے لیکر اوسط درجے کی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے برفانی تودے گرنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
لداخ میں انتظامیہ نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 'اولانچ وارنگ' جاری کر دی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔