منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچائت اعظم آباد کے مغل ڈاب مقام پر فوج کے زیر اہتمام آپریشن سدبھاؤنا کے تحت ایک ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فوج و دیگر ماہر سیول ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اس دوران آپریشن سدبھاؤنا کے تحت منعقدہ ویٹرنری کیمپ میں جہاں کئی جانوروں کے امراض کی جانچ کی گئی۔ وہیں لوگوں کو جانوروں کے لئے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ یاد رہے اس کیمپ کا مقصد موسم کی تبدیلی کے سبب مال مویشیوں میں پیدا ہونے والی مختلف قسم بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنا تھا۔ اس حوالے سے متعلقہ سرپنچ و دیگر لوگوں نے ویٹرنیری کیمپ منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویٹرنری کیمپ میں منڈی کے متعدد علاقوں سے لوگوں نے اپنے مویشیوں کو لاکر جانچ کروائی اور مفت ادویات بھی حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: Prabhdeep Singh Wins Gold Medal آرمی پبلک اسکول کے طالب علم ہربھدیپ سنگھ نے جنوبی افریقہ میں گولڈ میڈل جیتا
اس موقعے پر ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کو خاص طور پر موسم سرما میں مال مویشی کی دیکھ ریکھ و ان کی خوراک کا خاص خیال رکھنے کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کی۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ فوج جہاں سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے وہیں پر عوام کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے بھی مفت طبی کیمپ منعقد کر کے سبھی کو مستفید کررہی ہے۔